Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

محسن نقوی کی پوپ فرانسس سے ملاقات، فلسطین ایشو پر مؤثر موقف پر شکریہ ادا کیا

Published

on

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی اور بین المذاہب ہم آہنگی،اورامن وبھائی چارے کےفروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ کاکہناہے کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،

پوپ فرانسس نے کہا۔کہ ہم سب کو مل کر امن کے لیے کام کرنا چاہیے۔پوپ فرانسس نے فلسطین کی صورتحال پر تشویش کااظہار بھی کیا اور کہا کہ بین المذاہب ڈائیلاگ اور ہم آہنگی ہی مسائل کا حل ہے۔

محسن نقوی نے فلسطین ایشو پر مؤثر مؤقف اپنانے پر پوپ فرانسس کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں پوپ فرانسس نے سانحہ جڑانوالہ کے بعدگرجا گھروں کی فوری تعمیر و مرمت کے کام کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے عوام کے لئے میرا پیغام امن کا ہے،ہم سب کو مل کر امن کے لئے کام کرنا چاہیے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کے دورہ کی دعوت دی گئی ہے،پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان کا دورہ کروں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین