Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مونس الٰہی نے کک بیکس کی رقم سے 384 کنال زمین خریدی، نیب رپورٹ

Published

on

Mons Elahi's identity card blocked on court orders in money laundering case, included in passport control list

مونس الٰہی کی نیب انکوائری رپورٹ بھی منظر عام پر آ گئی ۔۔نیب انکوائری رپورٹ  کے مطابق مونس الٰہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ پرویز الٰہی کے وزیر اعلی بنتے ہی مونس الہیٰ کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔

نیب رپورٹ کے مطابقمونس الٰہی نے اپنے فرنٹ مینوں عظمت حیات اور سہیل اصغر کے ذریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں، مونس الٰہی نے جولائی 2022 کے بعد 72 ملین روپے سے 384 کنال سے زائد اراضی خریدی۔

نیب رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی نے جولائی 2022 سے اپنے بینک اکاؤنٹس میں ملکی و غیر ملکی بھاری رقم جمع کرائی، مونس الٰہی نے جولائی 2022 کے بعد 72 ملین روپے سے 384 کنال سے زائد اراضی خریدی،خریدی گئی اراضی بظاہر کک بیکس اور رشوت کی رقم سے بنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مونس الہی نے اپنے والد کے چیف منسٹر کے عہدے کا غلط استعمال کیا،لاہورمونس الٰہی نے گجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوا کر رشوت وصول کی،مونس الٰہی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

سرکاری ٹھیکوں میں کیک بیکس کے کیس میں پرویز الٰہی نیب کی تحویل میں ہیں۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین