Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی احکامات پر مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

Published

on

Mons Elahi's identity card blocked on court orders in money laundering case, included in passport control list

اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی احکامات پر مونس الہی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ۔مونس الہی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔مونس الہی کیساتھ 6 اور ملزمان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پر مونس الہی کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا۔ مونس الہی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق مونس الہی کیساتھ 6 اور ملزمان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کا شناختی کارڈ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں ایف آئی آر نمبر 16/2023 میں بلاک کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور نے کہا کہ جن دیگر ملزمان شناختی کارڈ، اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیا گیا ہے ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین