Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

132 سے زائد افغان مہاجرین اسلام آباد پہلی چارٹرڈ فلائٹ سے برطانیہ روانہ

Published

on

پاکستان سے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی کا معاملہ/ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے 132 سے زائد افغان پناہ گزین پہلی خصوصی چارٹرڈ پرواز برطانیہ روانہ ہوگئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کی نگرانی میں خاص کیٹیگری کے افغان پناہ گزین روانہ ہوئے۔

 اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ جانیوالے ایک خاص کیٹیگری کے افغان پناہ گزینوں کے سفری دستاویز سمیت تمام پروسیجر مکمل کیا گیا،ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا الگ سے کاونٹرقائم کیا گیا تھا، پہلی پرواز میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

مجموعی طور پر دسمبر کے وسط تا اختتام 12 اسپیشل فلائٹس چلائی جائینگی،برطانیہ روانگی کے فضائی آپریشن کے لیے ائیربس 330 ساختہ طیارے استعمال ہونگے

پاکستان سے منتقل ہونے والے افغانیوں کی مکمل تعداد ڈھائی سے تین ہزار کے درمیان ہے،پاکستان سے افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے لیے 12پروازیں آپریٹ کی جائینگی،خصوصی پروازیں آج سے دسمبر کے وسط/ اختتام تک آپریٹ ہونگی، پروازوں کی روانگی کے موقع پر ایف آئی اے،کسٹم،ائیرپورٹ سکیورٹی اور سول ایوی ایشن حکام موجود ہونگے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین