Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

فوجی املاک پر حملوں میں ملوث 2290ملزموں کی شناخت،جناح ہاؤس حملے کے 513 ملزم گرفتار

Published

on

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد نومئی کو پنجاب میاں فوجی املاک پر حملوں کے ملزموں کے متعلق اعداد و شمار سامنے آئے ہیں،لاہور سمیت صوبہ بھر میں فوجی املاک پر حملہ کرنے والے4ہزار120شرپسندوں میں سے 2ہزار290 کی شناخت ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق پولیس نے شناخت ہونے والے شرپسندوں میں 1ہزار180شرپسندوں کوگرفتارکرلیا،جناح ہاؤس پر حملہ کرنے اور گھیراؤجلاو کرنے والے 18سوشرپسندوں میں سے1ہزار125کی شناخت ہوئی،جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے513ملزموں کو گرفتارکرلیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق عسکری ٹاور پر حملہ کرنے والے1ہزارشرپسندوں میں سے121کی شناخت ہوگئی،پولیس نے اب تک 81شدت پسندکارکنان کو گرفتار کرلیا،پنجاب بھر سے شناخت ہونے والوں میں ابتک 29فیصد گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

نومئی کے واقعات پر تشکیل دی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیموں نے بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 22 اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں،9 مئی کو زخمی ہونیوالے ایس ایچ اوز ، اے ایس آئیز، کانسٹیبلز کے بیانات ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں سے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار افراد کی شناخت بھی کرائی جارہی ہے،اگلے مرحلے میں سرکاری و غیر سرکاری عینی شاہدین کو بیان کے لیے طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں میں پولیس افسران کے چھینے گئے موبائل فونز کی برآمدگی کیلئے بھی ٹریکنگ شروع کردی گئی ہے،تفتیش کے مراحل مکمل ہونے پر حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین