تازہ ترین

پانچ لاکھ سے زیادہ افراد کی موبائل فون سمز بلاک

Published

on

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے پانچ لاکھ سے زائد افراد کی موبائل سمز بلاک کردیں۔ایف بی آر نے پانچ لاکھ چھ ہزار چھ سو اکہتر افراد کی فہرست جاری کردی۔مذکورہ افراد کے ذمہ انکم ٹیکس بنتا ہے مگر انہوں نے ٹیکس جمع نہیں کرایا، پی ٹی اے اور موبائل اپریٹر کمپنیوں کو فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے آرڈر جاری کیا ہے کہ ان 6 لاکھ 6 ہزار 671 افراد کی موبائل فون سمیں بند کی جائیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے احکامات کے بعد اب یہ لوگ اپنی موبائل فون سم استعمال نہیں کرسکیں گے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 6 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ جن افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی آمدن ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہے لیکن یہ اس کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کررہے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ تمام افراد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں بھی شامل نہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت ان کے کنکشن بند کیے جاسکتے ہیں اور اس حوالے سے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کو عملدرآمد رپورٹ 15 مئی تک جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version