Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پشاور میں موٹر سائیکل بم دھماکہ، 2 افراد ہلاک، خودکش تھا یا نہیں ابھی تفتیش کر رہے ہیں، پولیس

Published

on

پشاور کے بورڈ بازار کے قریب مبینہ خود کش دھماکے میں 2 افراد ہلاک، ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق 4 سے5کلو بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق بورڈ بازار ناصر باغ روڈ کی مرکزی شاہرہ پر موٹر سائیکل پر بارودی مواد سے دھماکا ہوا، دھماکے کی نوعیت اور بارودی مقدار کے حوالے سے تفتیش ہورہی ہے، دھماکا مبینہ طور پر خودکش تھا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

کاشف آفتاب عباسی نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ سے انسانی جسم کے اعضاء ملے ہیں، دھماکے کی نوعیت کو جانچنے کے لیے ٹیمیں کام کررہی ہیں، دھماکے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی تصدیق کررہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ بی ڈی یو کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، سفر کے دوران ہی دھماکا ہوا، دھماکا پلان کے مطابق تھا یا نہیں، یہ قبل از وقت ہوگا، دھماکا خودکش تھا یا نہیں ابھی نہیں کہہ سکتے۔

کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ بارودی مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جارہا تھا، بارودی مواد کو لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دھماکا ہوا، ٹارگٹ کس کو کررہے تھے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے، تینوں ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور کے بورڈ بازار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین