Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کا مشورہ

Published

on

MQM delegation meeting with Prime Minister, advice on revision of IPPs agreements

وزیر اعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد نے ملاقات کی ۔ ایم کیو ایم وفد نے آئی پی پیز کے معاملہ پر وزیر اعظم شہباز شریف کو معاہدوں پر نظر ثانی کا مشورہ دیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا وزیر اعظم کو آئی پی پیز کے مسئلہ سے آگاہ کیا۔ آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔ ہمیں حکومت میں سنجیدگی نظر آرہی ہے۔ ہمیں لوگوں نے ووٹ دئیے ہیں ہم پارلیمان میں ہیں، جن کو عوام نے ووٹ نہیں دئیے وہ سڑکوں پر ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال نے وزیر اعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا ایم کیو ایم وزیر اعظم سے ملاقات میں ڈپٹی وزیر اعظم ،وزیر توانائی، وزیر اطلاعات اور رانا مشہود بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم کو آئی پی پیز کے مسئلہ سے آگاہ کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے ان کی ترجیح بھی آئی پی پیز کا مسئلہ حل کرنا ہے۔ ہمیں حکومت میں سنجیدگی نظر آرہی ہے۔ آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہم نے حکومت کو آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کا مشورہ دیا ہے۔ اطمینان بخش بات یہ ہے کہ حکومت نے اس معاملے پر بہت ساراکام کرلیا ہے۔ ہمیں لوگوں نے ووٹ دئیے ہیں، ہم منتخب ہوکر ایوان میں آئے ہیں۔ جن کو عوام نے ووٹ نہیں دئیے وہ سڑکوں پر ہیں۔ ہمارے پاس بھی یہ آپشن آسکتا ہے۔ تاہم فی الحال اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا 17 سو ارب آئی پی پیز کو ادا کرنے ہیں۔ 26 ارب روپے آئندہ کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ اب یہ نہیں چلے گا، اتنا تو ہمارا دفاع کا بجٹ نہیں ہے۔ اگر بزنس تباہ ہوا تو آمدن کہاں سے آئے گی۔ اب ہماری بقا کا مسئلہ ہے اور عام آدمی پریشان ہے۔ وزیر اعظم نے تفصیلات سے آگاہ کیا، اس پر بہت سارا کام کرلیاہے۔ جلد بجلی کے فی یونٹ چارجز کی اچھی خبریں ہوں گی۔ جب آئی پی پیز سے معاہدے شروع کیے ہوں گے تو اچھی نیت ہوئی ہوگی۔ ایم کیو ایم نے آئی پی پیز نہیں لگوائی۔ ایم کیو ایم نے حکومت میں رہ کر بھی کئی ماہ پہلے اس معاملے کو اٹھایا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین