پاکستان
ایم کیو ایم نے نگران وزیراعظم کے لیے کامران ٹیسوری کا نام دے دیا
یم نے نگران وزیراعظم کے لیے کامران ٹیسوری کا نام وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردیا، کے الیکٹرک اور مردم شماری سے متعلق امور بھی ملاقات میں زیربحث آئے۔
ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،ایم کیو ایم وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملا۔وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری،فاروق ستار اور وفاقی وزیرامین الحق شامل تھے
ملاقات میں نگران حکومت کے قیام،آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام وزیراعظم کو دے دیا،
ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے سامنے کے الیکٹرک سے متعلق اووربلنگ ،لوڈشیڈنگ کے مسائل رکھے، کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے پر بھی ایم کیو ایم نے اظہار تشویش کیا اور کہا کہ صارفین پر اضافی وصولی بوجھ ہے،اس پر وزیراعظم نظرثانی کریں۔
ایم کیو ایم کے وفد نے ڈیجیٹل مردم شماری میں تحفظات کے ازالے اورتجاویزکی شمولیت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہوئی۔
وفد نےوزیراعظم کو سندھ بالخصوص کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا، ملاقات میں وفاق وزرا سردار ایاز صادق اور خرم دستگیر بھی موجود تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور