پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کو مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے گی، برطانوی ہائی کمشنر
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ سے کراچی میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سابق سینیٹر و ڈپٹی میئر کراچی نسرین جلیل، سینیٹر سید فیصل سبزواری، رکن صوبائی اسمبلی طحہٰ احمد جبکہ ڈپٹی پولیٹیکل کونسلر مارک بیلی اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن کراچی مارٹن ڈاؤسن بھی شریک تھے۔
ملاقات میں خطے میں پاکستان کی جغرافیائی اہمیت، پاکستان کو درپیش دہشتگردی اور معیشت کے موجودہ چیلنجر اور اُن کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
برطانیہ کے سفارتی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی و سیاسی بحرانوں کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان کو اس وقت برطانیہ جیسے اپنے دوست ممالک کے ساتھ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں بھی ماضی کی طرح مشترکہ مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی کا 80 فیصد سے زائد سیاسی مینڈیٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت میں کراچی کی اہمیت اور اس شہر کے مسائل پر گہری نظر رکھتی ہے اور ان مسائل کے حل اور مضبوط مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے تین نکاتی آئینی ترمیم بھی پاکستان کی سیاسی قیادت کے سامنے پیش کر چکی ہے۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے موجودہ چیلنجر سے نمٹنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے مشترکہ تعاون اور دانشمندانہ فیصلوں پر زور دیا۔
برٹش ہائی کمشنر نے پاکستان کیلئے نیک تماؤں کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے نو منتخب اراکین اسمبلی کو مبارکباد پیش کی اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان جیسی اربن سینٹرڈ سیاسی جماعت پاکستان کو مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ بھی مشکل کی اس گھڑی میں ہمیشہ کی طرح پاکستان کا ساتھ دیگا۔ملاقات میں دونوں جانب سے مستقبل میں مزید ملاقاتوں اور مضبوط و مستقل رابطوں پر اتفاق کیا گیا.
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی