ٹاپ سٹوریز
ایم کیو ایم کے انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل
سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے سینئر رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
آصف علی زرداری نے انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق رہنماؤں انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کے درمیان شہرِ قائد کی ترقی، خوش حالی، قیامِ امن اور مفاہمتی ماحول کے فروغ کے حوالے سے چارٹر آف کراچی پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا چارٹر آف کراچی شہرِ قائد کے مستقبل پر دور رس اثرات مرتب کرے گا۔ پیپلز پارٹی کراچی والوں کی جماعت ہے، ہم کراچی والوں کے ساتھ مل کر کراچی کی ان روشنیوں کو بحال کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں جنہیں امن کے دشمنوں اور نفرت کے سوداگروں نے چھین لیا تھا۔
آصف زرداری نے کہا کہ شہرِ قائد کے شہریوں کے ووٹوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کو وفاق میں اقتدار ملنا اس بات کے مترادف ہو گا کہ کراچی والوں کی منتخب جماعت پہلی بار وفاق پر حکومت کرے گی۔
انہوں نے کراچی کے مستقبل کو دبئی سے تشبیہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا سے کراچی میں سرمایہ کاری آئے اور کراچی دبئی کی طرز پر ایک ایسا معاشی حب بنے جس سے ناصرف پاکستان کو بلکہ اہم جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو بھی اس شہر سے فائدہ ہو۔
اس موقع پر آصف علی زرداری نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے 10 نکاتی ایجنڈے کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم اقتدار میں آ کر کراچی سمیت ملک کے ہر شہر اور قصبے کے لیے ایسے فلاحی منصوبے لائیں گے جن سے اس بد ترین مہنگائی کے دور میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور