تازہ ترین
پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں، چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد میں یونین کونسلوں اور وارڈز کی حد بندی 23 جولائی تک کرلی جائے گی
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہیں مگر بعض قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد التوا کا شکار ہے۔ اسلام آباد میں یونین کونسلوں اور وارڈز کی حد بندی 23 جولائی تک کرلی جائے گی۔
پنجاب اور دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی وقانونی ذمہ داری ہے تاہم پنجاب اور دارالحکومت اسلام آباد میں بعض قانونی پیچدگیوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہیں۔اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہےیں، پنجاب میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل جبکہ سلام آباد میں 7ویں قومی مردم شماری کے مطابق یونین کونسلز اور وارڈز کی حد بندی کا کام 23 جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔
کمیشن نےحکم دیا کہ صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں لوکل گورنمںٹ انتخابات کے حوالے سے تمام تر آئینی وقانونی تقاضے جلد از جلد پورا کئے جائیں۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے سمری وزیر اعظم کے دفتر بھجوائی جا چکی ہے جبکہ آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ ایکٹ2017ء کی سیکشن 17 میں درکار ترمیم کی کیبنٹ کمیٹی فار ڈسپوزل آف لیجسلٹیو کیسز (سی سی ایل سی) سے پہلے ہی منظوری حاصل کی جا چکی ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب میاں شکیل احمد نے کمیشن کو بتایا کہ پنجاب کی نئی حکومت نے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2022ء میں ضروری ترامیم اور نئے مسودہ قانون کی تیاری کے لیے صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جس کے پانچ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں اور کمیٹی کی سفارشات اگلے چند دنوں تک صوبائی کابینہ کو پیش کر دی جائیں گی۔نئی مردم شماری کی روشنی میں حلقہ بندیوں، لوکل ایریاز کی حد بندی، کونسلوں میں ممبران کی تعداد ازسرنو مقرر کرنے کے لیے بھی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور