Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ہر سال نئے سیاسی و حکومتی عہدے پر ترقی پانے والے مرتضیٰ وہاب

Published

on

نو منتخب میئر کراچی مرتضی وہاب صدیقی کراچی میں 25 دسمبر 1983 میں  پیدا ہوئے۔ مرتضیٰ وہاب نے گورنمنٹ کامرس کالج سے تعلیم حاصل کی جبکہ قانون کی ڈگری یونیورسٹی آف لندن سے حاصل کی۔

مرتضیٰ وہاب کے والد وہاب صدیقی شعبہ صحافت سے وابستہ رہے جبکہ والدہ فوزیہ وہاب پاکستان پیپلز پارٹی کی سرگرم کارکن تھیں اور رکن قومی اسمبلی بھی رہیں۔

والدہ کے انتقال کے بعد مرتضی وہاب عملی سیاست سے وابستہ ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کی قابلیت کو دیکھتے ہوئے انہیں 2015میں اپنا مشیر بنایااور دیکھتے ہی دیکھتے ہر سال ایک نیا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے گئے۔

2015 میں پہلی بار وزیر اعلی کے مشیر قانون پھر 2016 میں اینٹی کرپشن کے مشیر بنے، 2017میں سینیٹ آف پاکستان کے ممبر بنے جبکہ 2018 میں دوبارہ مشیر قانون اور اینٹی کرپشن بنے اور جلد محکمہ اطلاعات کا قلمدان حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔

2019میں محکمہ موسمیاتی تبدیلی، تبدیلیوں، ماحولیات، کوسٹل ڈیولپمنٹ حاصل کرنے کے ساتھ انہیں سندھ حکومت کے ترجمان بھی مقرر کردیا گیا۔2021 میں مرتضی وہاب کچھ پارٹی رہنمائوں کی مخالفت کے باوجود بیک وقت ایڈمنسٹریٹر کراچی ، وزیر اعلی مشیر قانون اور ترجمان سندھ حکومت کے عہدوں پر فائز رہے۔

مرتضی وہاب نے2018  پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ پی ایس -111 سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا لیکن عمران اسماعیل سے 22 ہزار ووٹوں کے فرق سےشکست کھا گئے۔

کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تو مرتضی وہاب نے الیکشن نہیں لڑا مگر پاکستان پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کرلیے کئی ناموں پر غور کرنے اور تنظیمی سیٹ اپ کے رہنمائوں کے تحفظات کے باوجود پارٹی قیادت نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی منتخب کرلیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین