الیکشن 2023
مسلم لیگ نے انتخابی مہم کا اعلان کردیا، پنجاب میں کسی سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، رانا ثنا
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائے گی،146 قومی اور 297 صوبائی نشستوں پر شیر کا نشان ہوگا، مسلم لیگ (ن) کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔
لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کا تنظیمی اجلاس آج بلایا گیا ہے،مسلم لیگ (ن) انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرنے جارہی ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائے گی، تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی،146 قومی اور 297 صوبائی نشستوں پر شیر کا نشان ہوگا،مسلم لیگ (ن) اپنے امیدوار کی بھرپور حمایت کرے گی،مسلم لیگ (ن) پنجاب نے ضلع سے یو سی لیول تک تنظیم سازی کی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان کو ہر بحران سے نکالا ہے،مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے، تخلیق پاکستان کے بعد استحکام پاکستان کا خواب بھی پورا کیا،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، مسلم لیگ (ن) نے ہر بحران سے ملک کو نکال کر ترقی کے راستے پر گامزن کیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 12اکتوبرکی مہم جوئی نہ کی جاتی تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوتا،2013 میں ملک کو دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، مسلم لیگ (ن) نے ملک سے اندھیروں اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا،قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کو سازش کرکے اقتدار سے ہٹایا گیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کےدورحکومت میں ترقی کاعمل رکارہا، صرف انتقامی کارروائیاں ہوئیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے سیاسی انتقام نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، مشکل حالات ہم نے حکومت سنبھالی اور ملک کو ڈیفالٹ ہونےسےبچایا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک سے غربت،مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے، انتقامی سیاست نے ملک کی ترقی کو بری طرح مجروح کیا، کوئی شک نہیں اس وقت ملک بحرانی کیفیت میں ہے،ملک میں قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں گے، انتقام اور گالم گلوچ کی سیاست کا خاتمہ کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے حواریوں نے مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کو نشانہ بنایا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتقامی سیاست کی بجائے رواداری،عزت اور احترام کو فروغ دیں گے، پاکستان کو ایسے حالات سے دوچار کیا گیا کہ ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچا،ملک پر ڈیفالٹ کا جو خطرہ تھا اس سے اب ہم محفوظ ہوچکے ہیں، ایک فتنے اور فسادی شخص نے ملک کی سیاست میں زہر بھردیا،ایک فتنے نے اپنی سازشوں سے ملک کی سیاست کو تقسیم کردیا، فتنے نے ملک کے دفاع پر حملہ کیا اور نوجوانوں کو گمراہ کیا، فتنے نے ملک کو سنگین بحرانوں سےدوچار کرنے کی کوشش کی۔
رانا ثناء اللہ نے اعتراف کیا کہ ملک میں مہنگائی بلند سطح پر ہے تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہنگائی پرجلد قابوپا لیں گے،پاکستان کا ہمسایہ دشمن ملک معاشی طور پر بھی طاقتور ہے، الیکشن میں کامیابی کے بعد پاکستان کو ترقی کے راستے پرگامزن کریں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم پرامید ہیں،عوام الیکشن میں مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کریں،الیکشن میں بعض حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داران کیخلاف ہونے والی کارروائی سیاسی نہیں، شہدا کی بے حرمتی اور املاک کا نقصان کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، قاسم کے ابو نے اگر کچھ کیا ہے تو ابو جانے اور قاسم جانے، شہزاد اکبر بن کر یہ نہیں بتا سکتا کہ کس مقدمے میں کون گرفتار ہوگاجے آئی ٹیز کام کررہی ہیں ان کی تحقیقات کے مطابق کارروائی ہوگی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والے اور مائنڈسیٹ بنانےوالےگرفتار بھی ہوں گے اور ٹرائل بھی ہوگا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ٹیم اور وژن ہے کہ ملک کو ان حالات سے کیسے نکالیں گے، 9 مئی میں ملوث لوگوں کو معاف کردیں کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے تو ایسے نہیں ہوسکتا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی