Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مسلم لیگ ن اور MQM نے مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

Published

on

مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم نے مل کر الیکشن لڑنے کااعلان کر دیا، یہ اعلان ایم کیو ایم کے وفد کی ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور پارٹی کے سندھ کے صدر بشیر میمن نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  6 فروری کے کے انتخابات میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم مل کر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ معیشت کے سنگین مسائل مل کر حل کرینگے۔ ہم تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، سندھ میں دوسری جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے ہیں،جلد اچھی خبر ملے گی، ہم پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے تعلقات میں بگاڑ پیدا نہیں کریں گے، جن کے ساتھ اتحاد ممکن ہے ہم ان کے ساتھ ہی کھڑے ہیں،بلاول بھٹو کو کچھ کہنے سے روک تونہیں سکتے،وہ مرضی کے مالک ہیں، 8 فروری کاالیکشن رواداری کے ماحول میں لڑنے جارہے ہیں،بشیر میمن قانون قاعدے اور اصول پر چلنے والے آدمی ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں قومی اتفاق راے اختیار کرنا چاہئے،ہم ساتھ ساتھ ہیں۔ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ پورے ملک کے مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں ہے، کراچی 60فیصد ریونیو دیتا ہے،کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سیدھی سی بات ہے پاکستان کے حالات اس وقت ٹھیک نہیں ہے،پاکستان کو اس وقت مضبوط اور مشکل فیصلوں کی ضرورت ہے،نواز شریف اوران کے رفقا کاشکریہ کہ انہوں نے عزت سے نوازا،مشکل فیصلے نہ کرنے پر پاکستان کے حالات اور خراب ہونگے۔کراچی پاکستان کو دودھ دینے والی گائے کے مترادف ہے،کراچی پاکستان کو چلانے والا  شہر ہے،پاکستان کو چلانے، بنانے کے اقدامات کریں گے،انتخابی اتحاد وزارتوں کیلئے نہیں مسائل کے حل کیلئے ہے،

اس سے پہلے مسلم لیگ ن کے صدر، میاں محمد شہباز شر یف کی دعوت پر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے لاہور میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے۔

ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، مریم نواز اور رانا ثناء اللّٰہ بھی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے۔

ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید بھی شامل تھے۔مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے وفد کا استقبال کیا۔

ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد طویل ملاقات میں عام انتخابات، انتخابی اتحاد اور موجودہ سیاسی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم۔ کیو۔ایم) کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ، جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال شامل تھے، نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر مریم نواز، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، پرویز رشید، رانا ثنائ اللہ اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کے عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پہ گامزن کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گی۔ دونوں جماعتوں نے چھ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جو صوبہ سندھ بالخصوص اس کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے جامع چارٹر تیار کریں گی۔ کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک کے لئے حتمی تجاویز قیادت کو 10 روز میں پیش کریں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین