Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے مسلم لیگ ن کا 5 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

Published

on

مسلم لیگ ن نے لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 جبکہ صوبائی اسمبلی 30 نشستوں پر پارٹی ٹکٹوں کے اجرا پر کام کا آغاز کردیا۔۔لاہور میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ رکنی کمیٹی میں کوآرڈینیٹر لاہورخواجہ سعد رفیق، صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ڈویژن صدر لاہور شیخ وسیم اختر، سعود مجید شامل ہونگے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی امیدواروں سے متعلق سفارشات تیار کرکے پارٹی قیادت کو پیش کرے گی۔

کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ امیدواروں کی بطور سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کیا کارکردگی رہی؟

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین