ٹاپ سٹوریز
جیل میں میرے شوہر کو زہر دیا جا سکتا ہے، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی شوہر کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں سابق خاتونِ اوّل نے مؤقف اپنایا ہے کہ خدشہ ہے کہ میرے شوہر کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔پٹیشنر بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ خدشہ ہے کہ میرے شوہر کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کے کھانے کی اجازت نہیں، ماضی میں انڈر ٹرائل قیدیوں کو سہولت دی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ذمے دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے، میرے شوہر کو جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں بھی نہیں دی جا رہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ جیل میں سہولتوں کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے۔
بشریٰ بی بی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ شوہر کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک آرٹیکل 9 اور 14 کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکسرسائز کی سہولت فراہم کی جائے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست پر اعتراض لگایا گیا ہے، آپ کی درخواست میں استدعا کیا ہے؟
بشریٰ بی بی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے، ان پر وزیرآباد میں بھی حملہ ہو چکا،جیل میں سیکورٹی اور حقوق کے تحفظ کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اعتراضات دور کر دیے ہیں، اس درخواست کو کب کے لیے لگائیں؟
سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پرسوں کے لیے فکس کر دیں۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگا کر 5 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی