پاکستان
942 روپے نہ دینے پر کاغذات مسترد کئے گئے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مری کے ریسٹ ہاؤس میں رہنے پر 942 روپے بقایاجات نہیں دیے، 942 روپے نہ دینے پر مجھے نا اہل قرار دیا گیا۔
ایپنے ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 50 سال میں کسی بھی ریسٹ ہاؤس میں نہیں ٹھہرا، اگر یہ ثابت ہو گیا تو سیاست سے دستبردار ہو جاؤں گا۔
گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں این اے 56 اور این اے 57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے۔
Sheikh Rasheed’s nomination papers rejected. Just 5 years ago Pakistan’s then chief justice saqib nisar was running his election campaign in Pindi. Different times. pic.twitter.com/SPaCPBTRRO
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) December 30, 2023
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں اپنے حق کیلئے لڑوں گا، مجھے حلقہ این اے 56 اور 57 سے الیکشن لڑنا ہے، مجھے پی ٹی آئی ووٹرز کی بھی حمایت حاصل ہے، میری واضح کامیابی دیکھتے ہوئے مجھے نااہل قرار دیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیصلے کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ حق کیلئے سپریم کورٹ جاؤں۔ اپنے حق کیلئے آخری دم تک آئینی و قانونی لڑائی لڑتا رہوں گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حلقہ این اے 56 اور 57 سے قلم دوات تاریخی کامیابی سے جیتے گی، سازشی دوبارہ لندن جائیں گے اور پی ڈی ایم کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم پاکستان میں جئیں گے اور پاکستان میں مریں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی