تازہ ترین
این اے 48 : ہائیکورٹ نے حکم امتناع دے دیا، کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، جسٹس طارق جہانگیری
حلقہ این اے48 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن اپیل پر ٹریبونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ٹرائل روکنے سے متعلق احکامات سے اگاہ کر دیا گیا۔
ٓٹربیونل کے جج طارق محمود جہانگیری نے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کی درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس کی عدالت سے ٹرائل روکنے سے متعلق عدالت کو اگاہ کیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا آرڈر ہوئے؟ آرڈر کی کاپی دے دیں۔ وکیل الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس کے احکامات پڑھے، ٹریبونل نے ریمارکس دیے کہ کاروائی روکی گئی ہے،جب آرڈر ہوگا تو ہم اس پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔
شعیب شاہین نے کہا کہ پہلے والی کاروائی تو جاری رکھی جائے، طارق فضل چوہدری نے آر اوز سے فارمز لیکر تصدیق کروا کر جمع کرادیئے،ٹریبونل نے کہاابھی عدالت نے کاروائی روک رکھی ہے یہ چیزیں ٹرائل میں ہونی ہیں،سٹے ختم کروائیں،کاروائی آگے بڑھا لیں گے، ٹرائل کا سٹے ہوگیا تو پوچھ ہی نہیں سکتے،سب کے جواب جمع ہوگئے ہیں،دلائل سن کر اگر فیصلہ لکھواتاہوں تو اگر کیس دوسرے ٹربیونل کو چلے گئے تو وقت کا ضیاع ہوگا،الیکشن کمیشن وکیل سمیت سب کو پہلے روز ہی قانون پڑھوایاتھا،ایک لاکھ تک جرمانہ ہے،سٹے نہ آتا تو فیصلہ ایک ہفتہ میں فیصلہ آجاتا، کسی طرف سے تاخیر نہیں،سٹے جب تک ہے کچھ نہیں ہوسکتا۔
وکیل نے کہا کاغذات جمع کرانے کا عدالت نے کہا تھا ٹرائل نہیں ہوسکتا لیکن کاغذات تو جمع ہوسکتے ہیں، آر او کوتحریری جواب اور فارمز جمع کرانے کا پابند کیا گیا تھا،ٹریبونل نے سماعت24 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی