Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نیب نے پرویز الٰہی اور مونس کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

Published

on

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک بھر کے اداروں سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

نیب کے نوٹس کے مطابق پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

نیب نے مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کی ہے۔

نیب نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کے ریکارڈ کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور ایکسائز آفیسرز کو خط لکھا ہے۔ اس کے تحت پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، دو بیٹوں مونس اور راسخ کی پراپرٹیز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

پرویز الٰہی کی بیٹی اور بہوؤں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین