Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فواد چوہدری کے خلاف نیب انکوائری کھل گئی، پنڈ دادنخان تا جہلم سڑک کی تعمیر کا ریکارڈ نیب نے تحویل میں لے لیا

Published

on

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف نیب انکوائری کھل گئی ،نیب کی ہدایت پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈپنجاب نےقومی احتساب بیورو کو ریکارڈ فراہم کردیا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے دو رویہ سڑک للہ انٹرچینج براستہ پنڈ دادن خان جہلم کی تعمیر کا ریکارڈ طلب کیا گیاتھا۔

قومی احتساب بیورو کو صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس، ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس کی دستاویزات موصول ہوگئیں، نیب کو دو رویہ سڑک للہ انٹرچینج براستہ پنڈ دادن خان سے جہلم کی تعمیرکیلئے مختص شدہ اور خرچ شدہ فنڈز کی تفصیلات بھی فراہم کردی گئیں۔

دو رویہ سڑک للہ انٹرچینج براستہ پنڈ دادن خان سے جہلم کی تعمیر کے منصوبے کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام اور پنجاب حکومت کے فنڈز کی تفصیلات بھی نیب کو ارسال کردی گئیں۔

پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب نے مالی معاملات کے معاہدوں کےوقت وفاقی حکومت کی منظوری کی دستاویزات اور صوبائی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی منظوری کی دستاویزات بھی نیب کو فراہم کردیں۔

پی اینڈ ڈی کی طرف سے نیب کو بھجوائی گئی تفصیلات میں کہا گیا کہ 20 اپریل 2021 کو صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس نے 13 ارب 64 کروڑ 79 لاکھ کی  لاگت کے دو رویہ سڑک للہ انٹرچینج براستہ پنڈ دادن خان سے جہلم کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی۔

ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل نے 29  مئی 2021 کو 12 ارب 76 کروڑ روپے کی لاگت کی منظوری دی۔

نیب کو پی اینڈ ڈی نے تحریری جواب میں کہا کہ 28 جولائی 2021 کو منصوبے پر نظرثانی ہوئی اور 14 ارب 64 کروڑ22 لاکھ کی منظوری دی گئی، وفاقی حکومت نےپبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منصوبے کیلئے 3 ارب 80 کروڑ روپے جاری کیے۔

پنجاب کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے اپنے پہلے اجلاس میں 5 ارب روپے کی منظوری دی، پی اینڈ ڈی بورڈ نے 2 ارب 40 کروڑکی منظوری دی،28 مئی 2021 کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے صوبائی حکومت کو اراضی حصول، ہارٹی کلچر، صوبائی ٹیکسز اور دیگر اپنے ذرائع سے دینے کی ہدایت کی۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات نے منصوبہ کاپی سی ون پی ڈی ڈبلیو پی کے 30 اجلاس میں 22 اکتوبر 2021 کو منظور کروایا،قومی احتساب بیورو کی جانب سے دو رویہ سڑک للہ انٹرچینج براستہ پنڈ دادن خان سے جہلم کی تعمیرمیں مبینہ کرپشن کی انکوائری شروع کی گئی ہے

قومی احتساب بیورو نے دو رویہ سڑک للہ انٹرچینج براستہ پنڈ دادن خان سے جہلم کی تعمیر کا تمام ریکارڈ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب سے طلب کیا تھا، نیب کی جانب سے دو رویہ سڑک للہ انٹرچینج براستہ پنڈ دادن خان سےجہلم کی تعمیرمیں مبینہ کرپشن کی انکوائری میں سابق فواد چوہدری سمیت دیگر کو نامزد کیا گیاہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین