Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزم بری

Published

on

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف  ایل این جی ریفرنس میں واپس لے لیا۔ نیب نے سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزموں کے خلاف ریفرنس واپس لیا۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی،شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

نیب کی طرف سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کی گئی،ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے عدالت کو بتایا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔

عدالت نے نیب کی ریفرنس والپس لینے کی درخواست پر تمام ملزموں کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین