Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

نجم سیٹھی کی وزیراعظم سے ملاقات، کرکٹ بورڈ کی سربراہی اگلی مدت کے لیے پکی

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے لیے امیدوار نامزد کردیا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے چیئرمین کے لیے الیکشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے ذکا اشرف کو لانا چاہتی ہے.

نجم سیٹھی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔

نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور انہوں نے پچھلے ماہ نواز شریف سے بھی لندن میں ملاقات کی تھی، جہاں چیئرمین شپ کا معاملہ بھی زیر غور آیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین