Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سمیع ابراہیم، عمران ریاض سمیت 24 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

Published

on

وفاقی کابینہ نے سمیع ابراہیم اور عمران ریاض  سمیت 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کے نام انکوائریوں کے باعث ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی،پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کانام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی گئی۔

بابراعوان کانام دسمبر 2023 میں القادرٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا،وفاقی کابینہ نے 22 مختلف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی  منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین