پاکستان
سمیع ابراہیم، عمران ریاض سمیت 24 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل
وفاقی کابینہ نے سمیع ابراہیم اور عمران ریاض سمیت 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کے نام انکوائریوں کے باعث ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی،پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کانام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی گئی۔
بابراعوان کانام دسمبر 2023 میں القادرٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا،وفاقی کابینہ نے 22 مختلف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔
✔ TRАNSАСТIОN 0,7576 ВTC. Receive >>> https://telegra.ph/BTC-Transaction--803911-03-14?hs=53c6490aedf631eea2a37f77c38cecbb& ✔
مارچ 28, 2024 at 8:47 شام
qa03w0