Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کابینہ کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی کے نام شامل رہیں گے

Published

on

مراد سعید سمیت پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے تاہم عمران خان ،بشریٰ بی بی،فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقراررہیں گے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کےنام ای سی ایل سے نکالنےکی منظوری دی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق غلام سرورخان، مرادسعید، پرویز خٹک، شفقت محمود کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی ایل سےنکالےجانے والوں میں اعجاز شاہ،علی زیدی،خسروبختیار اوراعظم سواتی،اسد عمر،عمر ایوب ،محبوب سلطان اورفواد چوہدری کے نام شامل ہیں۔

ای سی ایل سےنکالے جانے والے ناموں میں فروخ نسیم،شیریں مزاری اوردیگر بھی شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نےنیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سےنکالنے کی منظوری دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین