Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پنجاب میں اہم عہدوں کے لیے مریم نواز، حمزہ شہباز، ملک احمد خان کے نام زیرغور

Published

on

مسلم لیگ ن  پنجاب میں حکومت سازی کی طرف بڑھنے  لگی ،وزارت اعلیٰ کیلئے مریم نواز ہاٹ فیورٹ ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے 297 حلقوں کے نتائج جاری ہوگئے۔ مسلم لیگ ن پہلے نمبر کی جماعت بن گئی۔ ایک سو سینتیس نشستیں حاصل کیں۔ مخصوص نشستیں ملا کر مسلم لیگ ن کا سیکور ایک سو ستر ہوجائے گا۔

پیپلزپارٹی  دس نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت ،ایک مخصوص نشست کے ساتھ انکے گیارہ ارکان ہوجائیں گے۔

پارٹی ذرائع  کے مطابق مریم نواز وزارت اعلیٰ کے لیے ہاٹ فیورٹ ہیں، حمزہ شہباز اور ملک احمد خان  کانام بھی  وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے زیرغور ہے۔

اسپیکر کیلئے رانامحمد اقبال  ،ملک احمد خان کے نام سامنے آئے ہیں، پیپلزپارٹی سے اتحاد کی صورت میں  ڈپٹی سپیکر کاقرعہ علی  حیدر گیلانی  کے نام نکل سکتاہے

اتحادی حکومت بنی توپنجاب میں ق لیگ  کوایک وزارت مل سکتی ہے۔

اتحادی حکومت بنی توپنجاب میں ق لیگ  کوایک وزارت مل سکتی ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین