ٹاپ سٹوریز

ایران کی جیل میں قید نرگس محمدی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا

Published

on

جیل میں قید ایرانی خواتین کے حقوق کی وکیل نرگس محمدی نے جمعہ کو 2023 کا امن کا نوبل انعام جیتا ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں یہ انعام ایران میں خواتین پر ہونے والے جبر کے خلاف جدوجہد اور سب کے لیے انسانی حقوق اور آزادی کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں پر ملا ہے۔

نرگس محمدی انسانی حقوق کے محافظوں کے مرکز کے نائب سربراہ ہیں، جس کی قیادت 2003 کی نوبیل امن انعام یافتہ شیریں عبادی کر رہی ہیں۔ وہ ایران میں نیشنل کونسل آف پیس کی ایگزیکٹو کمیٹی کی صدر بھی منتخب ہوئیں۔

محمدی کو 2011 سے کئی جیل کی سزائیں ہو چکی ہیں اور وہ اس وقت تہران کی بدنام زمانہ ایون جیل میں "پروپیگنڈا پھیلانے” کے جرم میں قید ہیں۔

اس سال انہیں بی بی سی کی 100 خواتین میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version