آرٹ
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس، داستان گوئی پھر سے زندہ، فلمی میلوں کی بھی تیاری
کراچی میں ہندوجم خانہ نامی عمارت میں واقع نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس فن اداکاری اورفن موسیقی کی تربیت فراہم کرنے والا ایک ایسا ادارہ ہے،جس نےداستان گوئی سمیت ماضی کی کئی قدیم روایات کو زندہ کیا،رواں سال بھی ناپا میں فلم،ڈرامہ،میوزک،تاریخ گوئی اورایسٹرن،ویسٹرن میوزک کے علاوہ فلم فیسٹیول کا میلہ سجےگا۔
شہر کے مصروف اورگنجان آبادی والے علاقے کے قلب میں لب سڑک واقع زرد پتھروں کی عمارت ہندوجم خانہ میں قائم نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کو فنون لطیفہ کا ایک منفرد گہوارہ کہاجائے توبے جا نہ ہوگا۔
ماضی میں اس ادارے سےبطورسربراہ منسلک رہنے والے ضیا محی الدین مرحوم اوران کی ٹیم میں شامل اداکارراحت کاظمی اورطلعت حسین سمیت دیگرنے جداگانہ طرز پراس ادارےکی پہچان بنائی۔ضیا محی الدین کے شیکسپئرکے اردوترجم کے ڈرامے ہوں یا پھرمغلیہ دور کے پس منظر میں پیش کیے گئے دیگر کاسٹیوم ڈرامے ہرایک اپنی مثال آپ تھے۔
یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ آج مختلف اداروں اورڈرامہ پروڈکشن میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں
ادارے کے شاندار ماضی کے تسلسل اور نئے دور سے ہم آہنگی ، ادارے کے نئے سی ای او جنید زبیری کا مشن دکھائی دیتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس ادارے کے درودیوارمیں اگرایک جانب کلاسیکل موسیقی کے سرچھیڑے جاتے ہیں،تووہیں مغربی موسیقی سے بھی شائقین کولطف اندوزہونے کا موقع فراہم کیا جاتاہے۔
ناپا کے سی ای اوجنید زبیری نے اردو کرانیکل سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ناپا آرٹ کی بنیادی تعلیم اورتربیت کا ادارہ ہے،جس میں تھیٹرآرٹس اورمیوزک کا تین سالہ ڈپلومہ پروگرام کروایا جا رہا ہے۔تھیٹرآرٹس میں ایکٹنگ،ڈائریکشن،وائس ٹریننگ،اسٹیج کرافٹس،پروڈکشن،لائٹنگ کے سبجیکٹ شامل ہیں ۔
جنید زبیری نے بتایا کہ میوزک کے ڈپلومہ میں گانا،تھراپی،ایسٹرن،ویسٹرن میوزک،ستار،وائلن،بانسری اوردیگرآلات موسیقی کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ ناپا میں کلاسیکی موسیقی پرزیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے، جو گانے والے کو موسیقی پر مکمل دسترس مہیا کرتی ہے۔ یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ کلاسیکی موسیقی پرگرفت حاصل ہوجائے توغزل پاپ دونوں طرح کی موسیقی میں نکھارآجاتاہے۔
جنید زبیری کا کہنا ہے کہ پرفارمنگ آرٹس کے طلبہ کو دوران تربیت اسٹیج پرپرفارمنس کروائی جاتی ہے کہ تاکہ وہ تمام رموزکوسیکھ سکیں۔اس کے علاوہ ناپا کی جانب سے ناپا ٹاک کا سلسلہ شروع کیا گیاہے،جس میں مختلف شعبوں بالخصوص شاعری وادب کی شخصیات کو مدعو کیاجاتا ہے،جو شرکا محفل کے سامنے اپنے تجربات کی روشنی میں بات کرتے ہیں۔
جنید زبیری نے مزید بتایا کہ ناپا کی جانب سے گندھارافیسٹیول کا انعقاد کیا گیا،جس میں دنیا کی مختلف مختصردورانیے کی فلمیں اسکرین کی گئیں۔ جن میں قبل ذکرفلم دائریکٹرصبیحہ سومار کی تقسیم برصغیر پر بنائی گئی فلم خاموش پانی کو بڑی پذیرائی ملی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی