کھیل
نیشنل ٹی 20 کپ: سپر ایٹ مرحلے میں پشاور، لاہور وائٹس، ایبٹ آباد نے اپنے میچ جیت لیے
کراچی کے مختلف میدانوں پر جاری نیشنل ٹی20 کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پشاور، لاہور وائٹس اور ایبٹ آباد کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پشاور نے فاٹا کو 6 وکٹ سے شکست دی، فاٹا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔
ریحان آفریدی کے 90 اور کاشف نور کے 32 رنز رائیگاں گئے کیونکہ پشاور نے صاحبزادہ فرحان اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ سے ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
صاحبزادہ فرحان نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 74 اور افتخار احمد نے 29 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کے ذریعے 45 رنز بنائے۔
ایک اور میچ میں لاہور وائٹس نے محمد فائق کے ناقابل شکست 110 رنز کی بدولت سیالکوٹ کو 30 رنز سے مات دے دی۔
لاہور نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، سیالکوٹ کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 19ویں اوور میں 159 رنز پر آؤٹ ہوگئی، شعیب ملک کے 64 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آئے۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس پر ہونے والے میچ میں ایبٹ آباد نے لاہور بلیوز کے خلاف 6 وکٹوں پر 171 رنز کا ٹوٹل کیا۔
ایبٹ آباد نے کامران غلام کے 69 اور سجاد علی کے 60 رنز کی بدولت ہدف آخری اوور میں حاصل کرکے حریف کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال