Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت، ہائی پروفائل کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے متوقع

Published

on

ورلڈ کپ کے  لیے  ہائی پروفائل کمیٹی کا  اجلاس اگلے ہفتے متوقع ہے،اجلاس میں چئیرمین ذکاء اشرف کمیٹی کو بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے معاملات پر بریفنگ دیں گے۔

پی سی بی نے حکومتی اجازت کے لیے خط لکھا ، فیصلے کے لیے حکومت نے کمیٹی بنارکھی ہے۔ ذکا اشرف پاک بھارت میچز کے لیے مجوزہ کرکٹ اسٹیڈیم کے حوالے سے بھی اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کرنا تھی جو ملتوی کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے سے متعلق فیصلے کیلئے ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی کی سربراہی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کریں گے۔

کمیٹی ورلڈ کپ سے متعلق تمام امورپرسفارشارت مرتب کرکے وزیراعظم کو بھجوائے گی، کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزراء راناثناء اللہ، اعظم نذیرتارڑ، مریم اورنگزیب ، احسان مزاری، اسعد محمود اورامین الحق شامل ہیں۔قمرزمان کاٸرہ اور طارق فاطمی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

محمد علی عمران لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ( لمز) میں معیشت کے طالب علم اور سوشل ایکٹوسٹ ہیں۔ ملک کی سیاسی صورتحال اور عالمی منظرنامے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ مختلف سماجی و معاشی مسائل پرلکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین