Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نواز شریف نے رابطہ کیا نہ میں کروں گا، شاہد خاقان عباسی

Published

on

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے رابطہ کیا نہ میں کروں گا ، الیکشن نہیں لڑنا چاہتا ، وہ کچھ ہورہا ہے جو 2018ء میں ہوا تھا۔

 احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چار سال سے نیب میں کیس زیر التوا ہے ایک میٹنگ اٹینڈ کرنے پر چار سال سے نیب کی عدالتوں میں کھڑے ہیں کیا نیب چیئرمین کو نہیں پتہ کہ لوگوں کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوردیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی ، بعد ازاں شاہد خاقان عباسی بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے اور عدالت میں حاضری لگوائی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین