Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

نواز شریف دل کے علاوہ کئی دیگر عوارض میں مبتلا، میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

Published

on

برطانوی اسپتال نے سابق وزیر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی جس میں نشاندہی کی گئی ہے انہیں ابھی بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں۔ رپورٹ میں یہ  تجویز کیا گیا ہے شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے ان کے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔

 برطانیہ کے رائل برومپٹن ہسپتال  کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسر کارلو ڈی ماریو کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کی گئی۔

برطانوی معالج کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں داخل کرا دی گئی۔ یہ رپورٹ نواز کے وطن آنے تقریباً دو ہفتے پہلے لاہور ہائیکورٹ میں داخل کرائی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کو ابھی بھی سینے میں دل کے عارضے کی علامات ہیں۔ نواز شریف کو شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نواز شریف کی ماضی میں ہونے والی بائی پاس سرجری اور اینجیو پلاسٹی کی وجہ سے ان کا مسلسل چیک اپ ہوتا رہا۔ نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا گیا اور پھر انہیں  انجائنا کی علامات اور کورونا وبا کی وجہ سےپاکستان جانے سے روک دیا گیا تھا۔

 رپورٹ نے کہا گیا کہ جب نواز شریف میں مرض کی علامات بڑھ گئیں تو  ان کی انجیو پلاسٹی دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا۔  میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی انجیو پلاسٹی نومبر 2022 میں کی گئی اور اس دوران نواز شریف کو سٹنٹ بھی ڈالے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین