Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نواز شریف پیپلز پارٹی کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کریں، عمران خان کو رہا کیا جائے، مشاہد حسین

Published

on

سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف  وزارت عظمیٰ پییلز پارٹی کو آفرکریں،پی ٹی آئی کو بھی شامل کریں۔

سینیٹرمشاہد حسین نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کومبارکباد دیتا ہوں وہ الیکشن میں دوسری بڑی پارٹی ہے،2018 میں ہمارے ساتھ  جو سلوک ہوا اس پر یہ لوگ خوش تھے،جتنےبھی سیاسی قیدی ہیں بشمول عمران خان انہیں رہا کیا جائے،سیاسی جماعتوں کو مل کر قومی حکومت بنانی چاہئے۔

سینیٹرمشاہد حسین نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ماضی سے سبق سیکھ کر آگے کی طرف جائیں،8 فروری کو عوام نے ثابت کیا ان کا نظام پر اعتماد ہے،قائداعظم نے ووٹ کے ذریعے پاکستان بنایا تھا،اس وقت ملک میں 3 بڑی سیاسی جماعتیں ہیں وہ مل کر فیصلہ کریں۔

سینیٹرمشاہد حسین نے کہا کہ نوازشریف بڑے آدمی اور مدبر رہنما ہیں،نوازشریف  وزارت عظمیٰ پییلز پارٹی کو آفرکریں،پی ٹی آئی کو بھی شامل کریں،سیاسی جماعتیں فیصلہ نہیں کریں گی تو معاملہ کہیں اور چلا جائےگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین