پاکستان
یاسمین راشد کی درخواست پر نواز شریف الیکشن کمیشن طلب
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/02/yasmeen-rashid-nawaz-sharif.jpg)
الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 130 سے ہارنے والی امیدوار یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کے دوران نواز شریف کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے وکیل نے کہا کہ رات کو ساڑھے دس بجے پولیس افسر آراو کے دفترمیں داخل ہوئے، اس وقت فارم 47 مرتب کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا اور ریٹرننگ افسر کو رات کے وقت تبدیل کر دیا گیا۔
وکیل نے کہا کہ رزلٹ نئے آر او سے تیار کروایا گیا، فارم 45 کے مطابق یاسیمن راشد 20 ہزار ووٹ سے جیت رہی تھیں اور یہ اعلان تمام ٹی وی چینلز پر چل رہا تھا۔ نوازشریف کو 33 پولنگ اسٹیشنز سے 1 لاکھ 1 ہزار ووٹ دلوائے گئے۔ یہ بہت بڑی دھاندلی کا کیس ہے۔
الیکشن کمیشن نے کیس میں نواز شریف کو نوٹس جاری کر دیا ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں تو الیکشن کمیشن بھی جوابدہ ہے، ہم اپنے خلاف کیس سنیں؟
کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور