Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نواز شریف کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟ مریم نواز اور علیم خان کا حلقہ ایک، کون تبدیل کرے گا؟

Published

on

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے لاہور سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔ نواز شریف اور مانسہرہ سے الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز کے کاغذات نازمدگی حاصل کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت اپنے پرانے حلقوں سے ہی الیکشن میں حصہ لے گی۔

نواز شریف لاہور کے این اے 130 اور مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑیں گے جبکہ شہباز شریف لاہور کے این اے 123 اور اسکے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر بھی ایکشن لڑیں گے۔

مریم نواز این اے 119 کے ساتھ ساتھ اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کےلیے الیکشن لڑکیں گی۔ حمزہ شہباز این اے 118 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز دو صوبائی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایاز صادق اور روحیل اصغر کی سیٹ کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

خیال رہے کہ لاہور کے این اے 119 سے علیم خان نے بھی کاغذات نامزدگی لیے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین