ٹاپ سٹوریز
لاہور کی انتخابی ریلی میں اصلی شیر لانے پر نواز شریف کا نوٹس، واپس بھجوانے کی ہدایت
نواز شریف نے روڈ پر ریلی میں اصلی شیر لانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شیر فوری واپس بھجوانے کی ہدایت کی جس کے بعد یہ شیر فوری واپس بھجوا دیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے روڈ پر ریلی میں اصلی شیر لانے کا سخت نوٹس لیا، شیر فوری واپس بھجوانے کی ہدایت کی جس کے بعد یہ شیر فوری واپس بھجوا دیا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پورے پاکستان میں کسی بھی ریلی میں اصلی شیر یا کوئی اور جانور نہ لایا جائے۔ دین اسلام اور جانوروں سے متعلق قوانین نے ہمیں جانوروں کے حقوق کے احترام کی تلقین کی ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج اپنے حلقے این این 130 سے انتخابی ریلی نکالیں گے۔مریم نواز بھی ریلی میں شریک ہوں گی۔نواز شریف انتخابی ریلی موہنی روڑ سے شروع کریں گے۔
نوازشریف کی انتخابی ریلی کالے دی پلی۔حسن شاہ آرا سے امیر روڑ ملک پارک جائے گی۔ملک پارک سے سرادر چپل چوک سے مولا بخش چوک اور ابراہیم روڑ کارپویشن چوک ،سنت نگر۔سلام پورہ جائے گی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے این اے 130 میں جگہ جگہ استقبال کیمپ لگائے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین کے ڈیرے پر اصل شیر منگوا لیے گئے تھے۔ ریلی کے منتظمین نے پروگرام بنایا تھا کہ پنجروں میں بند شیر نواز شریف کی انتخابی ریلی میں ساتھ ساتھ ہونگے۔ نواز شریف کے منع کرنے پر شیر واپس بھجوا دیئے گئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی