ٹاپ سٹوریز

لاہور کی انتخابی ریلی میں اصلی شیر لانے پر نواز شریف کا نوٹس، واپس بھجوانے کی ہدایت

Published

on

نواز شریف نے  روڈ پر ریلی میں اصلی شیر لانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شیر فوری واپس بھجوانے کی ہدایت کی جس کے بعد یہ شیر فوری واپس بھجوا دیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد  محمد نواز شریف نے  روڈ پر ریلی میں اصلی شیر لانے کا سخت نوٹس لیا، شیر فوری واپس بھجوانے کی ہدایت کی جس کے بعد یہ شیر فوری واپس بھجوا دیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پورے پاکستان میں کسی بھی ریلی میں اصلی شیر یا کوئی اور جانور نہ لایا جائے۔ دین اسلام اور جانوروں سے متعلق قوانین نے ہمیں جانوروں کے حقوق کے احترام کی تلقین کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج اپنے حلقے این این 130 سے انتخابی ریلی نکالیں گے۔مریم نواز بھی ریلی میں شریک ہوں گی۔نواز شریف انتخابی ریلی موہنی روڑ سے شروع کریں گے۔

نوازشریف کی انتخابی ریلی کالے دی پلی۔حسن شاہ آرا سے امیر روڑ ملک پارک جائے گی۔ملک پارک سے سرادر چپل چوک سے مولا بخش چوک  اور ابراہیم روڑ کارپویشن چوک ،سنت نگر۔سلام پورہ جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے این اے 130 میں جگہ جگہ استقبال کیمپ لگائے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین کے ڈیرے پر اصل شیر منگوا لیے گئے تھے۔ ریلی کے منتظمین نے پروگرام بنایا تھا کہ پنجروں میں بند شیر نواز شریف کی انتخابی ریلی میں ساتھ ساتھ ہونگے۔ نواز شریف کے منع کرنے پر شیر واپس بھجوا دیئے گئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version