پاکستان
نواز شریف کی لاہور میں دوسری انتخابی ریلی منسوخ کردی گئی
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 میں نکالی جانے والی دوسری ریلی منسوخ کر دی گئی۔
نواز شریف نے کل جمعرات کو این اے 130 کے ذیلی صوبائی حلقہ پی پی 173 میں انتخابی ریلی کی قیادت کرنا تھی،نواز شریف کی مصروفیات کی وجہ سے ریلی منسوخ کی گئی ہے۔
نواز شریف نے کل منگل کے روز دوسرے ذیلی صوبائی حلقہ پی پی 174 میں انتخابی ریلی نکالی تھی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی مصروفیات کی وجہ سے ریلی منسوخ کی گئی۔