Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

نواز شریف کی سزا معطل نہیں کی، کیس عدالت کو ریفر کیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

Published

on

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب  کا کہنا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل نہیں کی، کیس عدالت کو ریفر کیا ہے، بزدار دور میں نواز شریف کی درخواست کو سنے بغیر مسترد کر دیا گیا تھا اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے کہ ضمانت ہوگی کہ نہیں؟

مسلم لیگ ن کے قائد کی سزا معطل کرنے پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل نہیں کی،کیس عدالت کو ریفر کیا ہے،بزدار دور میں نواز شریف کی درخواست کو سنے بغیر مسترد کر دیا گیا تھا،اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے کہ ضمانت ہوگی کہ نہیں؟

محسن نقوی نے مزید کہا کہ شق 401 کے تحت کیس کورٹ ریفر کیا گیا،ایسی بہت سے درخواستیں آرہی ہیں ان پر بھی فیصلے ملیں گے،انتخابات جلدی ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن بہتر فیصلہ کر سکتا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن جلدہوتے دیکھ رہے ہیں، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں، ہمیں جو ڈیوٹی دیں گے، اسے پورا کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین