Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نواز، زرداری نے جتنا نقصان پاکستان کو پہنچایا اتنا امریکی بم نے جاپان کا نقصان نہیں کیا تھا، سراج الحق

Published

on

امیر جماعت اسلامی سراج الحق   نے کہا ہے کہ  نواز زرداری نے جتنا نقصان پاکستان کو پہنچایا اتنا امریکی بم نے جاپان کو بھی نہیں پہنچایا۔

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ امریکا نے جاپان کے دو شہروں پر ایٹم بم سے حملہ کیا، جاپانی قوم چند سالوں میں دوبارہ کھڑی ہوگئی، نواز زرداری نے جتنا نقصان پاکستان کو پہنچایا اتنا امریکی بم نے جاپان کو بھی نہیں پہنچایا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج پاکستان پر 80 ہزار ارب روپے سے زیادہ قرضہ ہے، پاکستان میں کرنسی آج کاغذ کا ٹکرا بن گیا ہے، پاکستان سے چھوٹے ممالک کی کرنسی بھی ہم سے زیادہ مضبوط ہے،۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو نواز کی نہیں امن کی ضرورت ہے، قرض اتارو اسکیم کا جو پیسہ تھا کہاں گیا، شہزادہ کہتا ہے میرے نانا اور والد ہ وزیراعظم تھیں تو میں بھی بنوں گا،2 خاندانوں نے اداروں، کسانوں اور نوجوانوں کو نقصان پہنچایا، ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگ اب پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے، آج یہ پھر حکمرانی کے لیے آگئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین