پاکستان
حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات ناکام، 5 جولائی کو ہڑتال کا اعلان
پاکستان پٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات ناکام ہو گئے ، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پانچ جولائی کو ہڑتال کا اعلان کر دیا ، آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پانچ جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے تیرہ ہزار پٹرول پمپس بند کردیے جائیں گے، ہڑتال ایک روز سے زائد بھی ہوسکتی ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈبل ٹیکسیشن آئین کے خلاف ہے، اسلام آباد میں وزارت خزانہ ، ایف بی آر اور اوگرا حکام سے ملاقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اس لیے ہڑتال پر مجبور ہوگئے ہیں.