Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ٹیکس پالیسی میں ترامیم پر مذاکرات، آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا

Published

on

محصولات بڑھانے کے لیے پالیسز پر ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ذرائع کے مطابق وفد محصولات اور ٹیکس نیٹ بڑھانے پر ایف بی آر حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔تکنیکی وفد کیساتھ مل کر ٹیکس پالیسی میں جو ترامیم کی جائیں گی وہ آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی وفد ایف بی آر کیساتھ تقریباً ایک ہفتہ ٹیکس پالیسی پر مذاکرات کرے گا،ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کیلئے اقدامات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور زیادہ ریونیو اکٹھا کرنا ہو گا،ریٹیلرز کیلئے اسکیم متعارف کرانے کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر تیار کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید 10 لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لا کر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی،تکنیکی وفد کیساتھ مل کر ٹیکس پالیسی میں جو ترامیم کی جائیں گی وہ آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین