Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مذاکرات صرف عمران خان اور دیگر اسیروں کی رہائی کے لیے ہوں گے، علی محمد خان

Published

on

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ڈیل اور مزاکرات میں فرق ہے۔ دھاندلی زدہ انتخابات پر بات کرنی ہے تو آئیں ہم تیار ہیں۔چاہے وہ سیاسی قوتیں ہوں یا دیگر قوتیں۔ مذاکرات کیلئے دلوں سے بغض نکالنا ہوگا۔ لیکن ہمیں ڈیل کسی سے نہیں کرنی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طویل انتظار کے بعد آج عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔عدالتی احکامات کے باوجود پانچ گھنٹے تک انتظار کروایا جاتا ہے۔وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس طرح وہ عمران خان کے کیسز لڑ رہے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کو مسائل سہنے پڑ رہے ہیں۔ ہمارے مزاکرات عمران خان اور دیگر اسیران کی رہائی کیلئے ہونگے۔

علی محمد خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں، میں نے بھی اسیری کے دن گزارے ہیں۔عمران خان ایک ملنگ درویش آدمی ہے ایسے لیڈر بار بار پیدا نہیں ہوتے۔

علی محمد خان نے کہا کہ فلسطین کے حق میں آج اسلام آباد میں ایک کنونشن ہو رہا ہے۔فلسطین کے حق میں پاکستان میں کھل کر بات نہیں ہو رہی۔ عمران خان نے ہمیشہ امہ اور پاکستان کے مفادات کیلئے اسٹینڈ لیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کرنا پڑے گا۔ پی ٹی آئی کو سیاست کرنے دی جائے ہم ملک کی سب سے بڑی جماعت ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف القادر ٹرسٹ سمیت تمام کیسز جعلی ہیں۔توشہ خانہ کیس میں بھی کچھ نہیں ہے۔عدت کے کیس کا ذکر کرتے ہوئے بھی شرم محسوس ہوتی ہے۔ حکومت چاہتی ہے مسائل حل ہوں تو پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کرے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین