Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سرحدی اضلاع میں دہشتگردوں، ڈاکوؤں سے نمٹنے کے لیے نئی اے پی سی، تھرمل کیمرے اور کوارڈ کاپٹر دیے جائیں گے، آئی جی پنجاب

Published

on

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس میں کچہ و بارڈر ایریاز میں پنجاب پولیس کی آپریشنل کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، ڈی جی خان اور بہاولپور رینجز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کچہ ایریاز اور سرحدی اضلاع میں ڈاکوؤں، دہشت گردوں، شر پسند عناصر کیلئے خوف کی علامت ہے۔راجن پور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ سمیت سرحدی اضلاع میں ڈاکوؤں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سرحدی اضلاع میں پنجاب پولیس کو ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس کی مد میں مزید مضبوط بنایا جائے گا۔راجن پور، رحیم یار خان میں 20 نئی چوکیوں کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ بین الصوبائی سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، روکنے کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں۔سرحدی اضلاع میں دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کو نئی اے پی سی، تھرمل کیمرے، نائٹ ویژن گوگلزو دوربین، کوارڈ کاپٹر دئیے جائیں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈاکوؤں، شرپسندوں کی خفیہ پناہ گاہوں تک رسائی، آپریشنز میں کوارڈ کاپٹرز کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے اجلاس کو بریفنگ دی اور بتایا کہ گینگز، ڈاکوؤں، شرپسندوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔

بہاولپور اور ڈی جی خان رینج کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے جاری کاروائیوں، وسائل اور انفراسٹرکچر بارے بریفنگ دی۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر،اے آئی جی لاجسٹکس اسماعیل کھاڑی اور اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین