پاکستان
نئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے چارج سنبھال لیا، سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد پر سخت ایکشن ہوگا، احمد اسحاق جہانگیر
احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔احمد اسحاق جہانگیر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ایف آئی اے کا نصب العین ہوگا۔
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائمز چیلنجز کو کنٹرول کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہوگی۔سوشل میڈیا پر جعلی، قابل اعتراض اور نفرت آمیز مواد شئیر کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، انسانی سمگلنگ جیسے بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے کے لئے قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی اپنائے جائے گی۔
احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بدعنوانی، لاپروائی میں ملوث افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی