پاکستان

نئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے چارج سنبھال لیا، سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد پر سخت ایکشن ہوگا، احمد اسحاق جہانگیر

Published

on

احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔احمد اسحاق جہانگیر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

ڈی جی ایف آئی اے  کا کہنا ہے کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ایف آئی اے کا نصب العین ہوگا۔

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائمز چیلنجز کو کنٹرول کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہوگی۔سوشل میڈیا پر جعلی، قابل اعتراض اور نفرت آمیز مواد شئیر کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، انسانی سمگلنگ جیسے بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے کے لئے قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی اپنائے جائے گی۔

احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ  پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بدعنوانی، لاپروائی میں ملوث افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version