Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

27 جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ، راوی، چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

Published

on

پی ڈی ایم اے پنجاب نے 24 سے 30 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کے بعد خبردار کیا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، راوی، جہلم اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے 27 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران دریائے ستلج، راوی ، چناب اور دریائے جہلم کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں کے نئے سلسلے میں پہلے جیسی شدت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ کو ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات دیئے جا چکے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ’حالیہ بارشوں سے انڈیا کے ڈیمز 90 فیصد تک بھر چکے ہیں جبکہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انڈیا کی طرف مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔‘

ترجمان کے مطابق ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جائے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین