Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

200 ارب کے نئے ٹیکسز آج سے نافذ، کیا کچھ مہنگا ملے گا؟

آٹے کی قیمت میں 18 فیصد سیلز ٹیکس، موبائل کی قیمتوں، گھریلو آلات اور کاغذ پر استثنیٰ ختم ہوگا

Published

on

حکومت نے اس بجٹ میں جو 200 ارب روپے سے زائد کے جو ٹیکسز لگائے ہیں وہ آج سے لاگو ہوں گے، جس کے بعد کھانے پینے کی اشیاء، موبائل فونز، میک اپ کا سامان اور اسٹینشری مزید مہنگی ہوجائے گی۔

نئے بجٹ میں آئی ایم ایف کے دباؤ پر ٹیکس ریونیو کا ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے،1700 ارب روپے سے زیادہ کے نئے ٹیکس شامل ہیں، شیرخوار بچوں کے ڈبہ بند اور عام دودھ پیکٹ پر 18 فیصد جی ایس ٹی لاگو کیا گیا ہے۔

موبائل فونز کی خریداری پر بھی 18 سے 25 فیصد تک جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے،پیٹرول، ڈیزل اور ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے لیٹر اضافہ کیا گیا گیا ہے،لبریکنٹ آئل پر بھی 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگا دی گئی،سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2 روپے سے بڑھا کر 4 روپے فی کلو کی گئی ہے۔

بین الاقوامی سفر پر55 ارب کے اضافی ٹیکس عاٸد کئے گئے ہیں،یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کیلئے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا،پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر پٹرولیم لیوی میں دس روپے اضافہ بھی یم جو لاٸی سے لاگو ہو جاٸے گا۔

امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اورکلب کلاس ٹکٹ پر ایک لاکھ روپے اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے، یورپ کیلئے یکم جولائی سےبزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار روپے اضافی ٹیکس عائد ہو گا،یورپ کیلئے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

تنخواہ دار اور غیرتنخواہ دار کاروباری طبقے کی آمدن پر 10 فیصد اضافی سرچارج لگا دیا گیا،تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کی شرح 39 فیصد ہو گی،ماہانہ ایک لاکھ روپےآمدن پر پہلے سے دوگنا ٹیکس دینا ہوگا،ایسوسی ایشن آف پرسنز کو 44 فیصد انکم ٹیکس دینا ہو گا۔

کاروباری طبقے کو 50 فیصد تک انکم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا،حاضر سروس اور ریٹائرڈ سول و فوجی افسران کو پراپرٹی کی فروخت یا ٹرانسفر پر ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے،نان فائلرز کی سمز بلاک نہ کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں کو 5 سے 10 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

افغانستان سے پھل سبزیوں کی درآمد ، ٹریکٹرز ، میڈیکل کی تشخیصی کٹ پر 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ کیا گیا ہے،بلڈرز اور ڈویلپرز کو تعمیرات ، رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کی فروخت پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس دینا ہو گا،نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کو مختلف ٹرانزیکشنز پر ٹیکس دینا ہو گا۔

نئی پنشن اسکیم کا بھی اطلاق ہوگیا،تاجر دوست اسکیم کے تحت تاجروں سے ٹیکس وصولی بھی آج سے شروع ہوگئی ہے،اسلام آباد میں 2 سے 4 ہزار مربع گز کے فارم ہاؤس پر 5 لاکھ اور اس سے اوپر 10 لاکھ ٹیکس دینا ہو گا،2 ہزار مربع گز کے گھر پر 10 لاکھ اور اس سے بڑے گھر پر 15 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

پراپرٹی کی ٹریڈنگ ویلیو پر بھی 4 فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی دینا ہوگی،آزاد کشمیر اور سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے،فلاحی ہسپتالوں اور خیراتی اداروں کو بھی ٹیکس استثنیٰ ملتا رہے گا،ٹیکس فراڈ اور ٹیکس چوروں کو بھاری جرمانے اور دس سال تک قید کی سزائیں ہوں گی۔

ٹیکس فراڈ اور چوری میں ملوث افراد پر 25 ہزار روپے یا چوری شدہ ٹیکس کی مالیت کے برابر سو فیصد جرمانہ عائد ہو گا،پچاس کروڑ روپے مالیت تک کی ٹیکس چوری یا فراڈ پر پانچ سال تک قید کی سزا دی جائے گی،ایک ارب یا اس سے زائد ٹیکس فراڈ یا چوری پر دس سال قید کی سزا ہو گی۔

پولٹری اور مویشی کی فیڈ ، سورج مکھی اور کینولا سے تیار ہونیوالی خوراک پر بھی 10 فیصد ٹیکس عائدکیا گیا ہے،دکانوں پر فروخت ہونیوالی سویاں، شیر مال ، بن اور رس پر 10فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے،500ڈالر سے کم قیمت والے درآمدی موبائل فون پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا،موبائل فون کے پرزہ جات کی درآمد پر 18فیصد سیلز ٹیکس دینا ہو گا۔

مقامی تیار ہونیوالے موبائل فون پر بھی 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے،500ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون کی درآمد پر 25فیصد سیل ٹیکس دینا ہو گا،پرزہ جات کی درآمد پر 18فیصد اور مقامی تیار ہونیوالے موبائل فون پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

کوئلہ ، پیپر بورڈ ، ویسٹ پیپر ، پلاسٹک ویسٹ ، کرش سٹون اور سیلیکا کی سپلائی پر 80فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے،ہربل اور ہومیو پیتھک ادویات پر ٹیکس رعایت ختم کردی گئی ہے،ہربل ادویات پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا،نزلہ، زکام اورکھانسی کے جوشاندے پر18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔

ہربل معجون، مربے اور سفوف پر18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا،مختلف ہربل شربت اور گولیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عاٸد ہو گا،ہومیو پیتھک کی سینکڑوں ادویات پر18 فیصد سیلز ٹیکس ہوگا،ہومیو پیتھک کے تمام ڈراپس پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا،ہومیو پیتھک کے تمام شربت اور کریم پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین