Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کا نیا ریفرنس دائر

Published

on

Lawyers failed to appear in the 190 million pound case, hearing adjourned to August 23

نیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کر دیا۔نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس آفیسر وقار الحسن نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا۔ نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس دو والیمز پر مشتمل ہے۔

نیب کی جانب سے اس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 13 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی مجموعی طور پر 37 دن نیب کی تحویل میں رہے،بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے سوال نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا،دونوں ملزمان نے سوال نامے کے جوابات نیب کو جمع کروا دیئے تھے،تفتیش مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 19اگست کوجوڈیشل کردیا گیا تھا۔

 

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین